اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ عمار حکیم نےبغداد میں جرمنی کےسفیر "اکھرڈ بروزے" سےملاقات میں کہا کہ عراق کی حکومت کو اپنے اصلاحی پروگراموں اور قومی آشتی کو عملی جامہ پہنانے میں مختلف سیاسی گروہوں کی حمایت حاصل رہی ہے ۔عمار حکیم نے عراقی منصوبوں میں جرمنی کے سرمایہ کاروں کی شراکت کی اہمیت پر زوردیا - عراق میں جرمنی کے سفیر نے بھی اس ملاقات میں عراق کے مختلف گروہوں کے نظریات کو قریب کرنے میں عمار حکیم کے موثر کردار کی قدردانی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی وہ اپنا تعمیری کردار یوں ہی ادا کرتے رہیں گے -
عراق میں جرمنی کے سفیر نے داعش گروہ سےمقابلے میں حکومت عراق کے لئے برلین کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی مختلف شعبوں ميں عراق کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے-
.......
/169